جامعہ کے شعبہ جات
:شعبۂ عربی و فارسی
اس شعبہ میں لڑکوں کے لئے عربی اول سے لے کر عربی سوم تک دار العلوم دیوبند کے نصاب کے مطابق ، اور لڑکیوں کے لئے امور خانہ داری کے ساتھ شعبئہ فارسی اورعربی اول سے لیکر مکمل عالمیت تک فن نحو ،صرف عربی ادب ،فقہ ،حدیث اور تفسیر کی تعلیم کا معقول نظم ہے
:شعبۂ کلام پاک
اس شعبہ میں کلام پاک حفظ دورانیہ تین سال اور ناظرہ مع قواعد تجوید وتصحیح مخارج کے ساتھ تعلیم دی جاتی ہے۔
:شعبه دینیات
اس شعبہ میں ضروریات زندگی کے متعلق ضروری اور اہم دینی دروس کے ساتھ طلباء کو عملی مشق بھی کرائی جاتی ہے۔
:شعبه پرائمری
اس شعبہ میں از اطفال تا فوقانیہ درجہ ٨ اردو انگلش میڈیم کی تعلیم ماہر اساتذہ کی زیرنگرانی دی جاتی ہے، جو حکومت اتر پردیش سے منظور شدہ ہے۔
:شعبۂ درس قرآن برائے عوام الناس
یہ شعبہ بہت ہی فعال اوراہمیت کا حامل ہے ،
جامعہ ہذا کی طرف سے ہفتہ میں ایک مرتبہ مختلف مقامات پر دروس قرآن اور نماز و دینیات کی تعلیم وترغیب کے ساتھ وقت کے اہم اور سلگتے مسائل کی طرف توجہ حضرت مہتمم صاحب اور مدرسے کے دیکر اساتذہ کے زریعے سے دی جاتی ہے ۔
:شعبۂ دار القضاء والافتاء
اس شعبہ میں لوگوں کے نزاعی معاملات قران و سنت کی روشنی میں حل کیے جاتے ہیں اور مستفتی کے استفتاء کا جواب بھی دیا جا تا ہے۔
:شعبه بزم شیخ محمد یار
الحمد للہ اس شعبہ میں ہر ہفتہ اساتذہ کی زیرنگرانی طلباء کی مختلف بزم قائم ہوتی ہیں جس میں عزیز طلباء اردو تقاریر،قراءت قرآن کریم، اور نعت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عملی مشق کرتے ہیں ، جس کا مقصد صرف طلباء کی علمی و عملی صلاحیت کو پروان چڑھانا اور دین کا بہترین داعی بنانا ہے۔